​استغفراللہ! ٹرمپ کی شدید مذہبی گستاخیاں ، مسیحی برادری سراپا احتجاج

اسلام آباد: خصوصی رپورٹ (جانو ڈاٹ پی کے)​عالمی سیاست میں اس وقت شدید ہلچل مچی ہوئی ہے اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک بار پھر اپنی غیر متوقع حرکات کی وجہ سے خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں۔ صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ٹرتھ سوشل’ پر ایک ایسی تصویر شیئر کی جس میں (توبہ نعوذ باللہ) انہوں نے خود کو حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے روپ میں دکھانے کی کوشش کی۔ اس حرکت پر نہ صرف مسیحی برادری بلکہ دنیا بھر میں شدید غم و غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نے ساری رات سوشل میڈیا پر گزاری اور ہر گھنٹے بعد متنازع پوسٹس کرتے رہے، جن میں پوپ کے خلاف بیانات اور چاند پر ٹرمپ ٹاور بنانے جیسے دعوے بھی شامل تھے۔ ان حرکات کے باعث امریکہ میں یہ بحث چھڑ گئی ہے کہ کیا صدر ٹرمپ کا ذہنی توازن برقرار ہے؟ امریکی ائین کی 25 ویں ترمیم کے تحت انہیں عہدے سے ہٹانے کی باتیں بھی ایک بار پھر گردش کرنے لگی ہیں۔

​دوسری جانب، صدر ٹرمپ کے حکم پر امریکی بحریہ نے آبنائے ہرمز کی مکمل ناکہ بندی کر دی ہے، جس سے خطے میں جنگ کے بادل گہرے ہو گئے ہیں۔ اس ناکہ بندی کا مقصد ایرانی تجارت کو روکنا ہے، تاہم چین نے واضح کر دیا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ اپنی تجارت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ ماہرین کا خیال ہے کہ اس ناکہ بندی سے خود امریکہ پر مالی بوجھ بڑھے گا اور اسے جلد یا بدیر پیچھے ہٹنا پڑے گا۔ اس کشیدگی کے دوران سعودی عرب کے وزیر خارجہ کا یہ بیان کہ "اب ہم اپنے فیصلے خود کریں گے” امریکہ کے مشرقِ وسطیٰ میں کم ہوتے اثر و رسوخ کی عکاسی کرتا ہے۔ ان تمام تر حالات میں پاکستان اب بھی ثالثی کی کوششوں میں مصروف ہے اور مذاکرات کے دوسرے راؤنڈ کی تیاریاں جاری ہیں۔ اس سنگین صورتحال اور ٹرمپ کی متنازع حرکات پر مبنی تفصیلی رپورٹ اس لنک پر دیکھیں:

YouTube player

مزید خبریں

Back to top button