گلگت بلتستان میں 100 میگا واٹ سولر منصوبہ، وفاقی حکومت تمام اخراجات برداشت کرے گی، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت گلگت بلتستان میں 100 میگا واٹ شمسی توانائی کے منصوبے پر اہم جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ منصوبے پر کام کی رفتار تیز کی جائے اور اسے جلد از جلد مکمل کیا جائے، جبکہ تمام مراحل میں شفافیت یقینی بنانے کے لیے غیر جانبدار تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن بھی لازمی قرار دی گئی ہے۔

وفاقی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام کے لیے 100 میگا واٹ شمسی بجلی کے منصوبے کے تمام اخراجات وفاق برداشت کرے گا۔

اجلاس میں متعلقہ حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ گلگت بلتستان میں سرکاری عمارتوں کے لیے 18 میگا واٹ سولر منصوبہ بھی جاری ہے، جس میں گلگت اور دیامر ڈویژنز کے منصوبے دسمبر 2026 تک جبکہ بلتستان ڈویژن کی سولرائزیشن اکتوبر 2026 تک مکمل کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے۔

مزید بریفنگ میں بتایا گیا کہ گلگت، سکردو، چلاس اور خپلو میں گھریلو سطح پر 82 میگا واٹ سولر منصوبے پر بھی کام جاری ہے۔

اجلاس میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وزیر پاور سردار اویس لغاری، وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

مزید خبریں

Back to top button