گلگت بلتستان انتخابات میں کس پارٹی نے کتنے ووٹ لیے؟ تفصیلات سامنے آگئیں

اسکردو(جانوڈاٹ پی کے)گلگت بلتستان کے انتخابات میں ووٹوں کے تناسب سے پیپلزپارٹی نے سب سے زیادہ ووٹ حاصل کیے۔
گلگت بلتستان انتخابات کے غیرحتمی نتائج کےمطابق پاکستان پیپلزپارٹی نے 30 فیصد ووٹ لیے اور مسلم لیگ (ن) کے امیدوار 22 فیصد ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی نے 8 فیصدووٹ لیے اور آزاد امید واروں کو ڈالے گئے ووٹوں سے 29 فیصد ووٹ ملے ہیں۔
گلگت بلتستان الیکشن میں ایم ڈبلیو ایم اور اسلامی تحریک پاکستان نے 4، 4 فیصد ووٹ لیے کیے جب کہ جے یو آئی کے امیدواروں کو 2 فیصد ووٹ ملے۔
دوسری جانب پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں نے جی بی انتخابات میں 11 فیصد ووٹ حاصل کیے۔
ووٹوں کی تعداد
گلگت بلتستان کے انتخابات میں مجموعی طور پر 5 لاکھ 22 ہزار 617 ووٹ ڈالے گئے جن میں سے مختلف جماعتوں کے ووٹوں کی تعداد کچھ اس طرح رہی:
- پیپلز پارٹی: 155620
- آزاد امیدوار: 147749
- مسلم لیگ (ن): 116529
- استحکام پاکستان پارٹی: 40203
- مجلس وحدت مسلمین: 22061
- اسلامی تحریک پاکستان: 21362
- جے یو آئی (ف): 11408
- عوامی ورکرز پارٹی: 3819
- جماعت اسلامی: 1261
- پاکستان مسلم لیگ: 1038
- پاکستان نظریاتی پارٹی: 790
- ایم کیو ایم پاکستان: 261
- پاکستان مرکزی مسلم لیگ: 134
- عوامی نیشنل پارٹی: 53
- پاکستان عوامی تحریک: 22
- تحریک تحفظ پاکستان: 7



