باڑہ:غیرملکی نژادخاتون شوہرکےتشددکاشکار،بچوں سمیت بازیاب کرالیاگیا

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)خیبر کی تحصیل باڑہ میں مبینہ گھریلو تشدد کانشانہ بننے والی غیرملکی خاتون کو بازیاب کرالیا گیا۔سی سی پی اوڈاکٹر میاں سعید کے مطابق خیبرپولیس نے18جون کو موصول ہونے والی اطلاع پرگھر پر چھاپہ مارا،گھر میں مبینہ طور پر غیرملکی خاتون کو تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا تھا۔سی سی پی نے بتایا کہ فرانسیسی خاتون نے پاکستانی شہری سےشادی کی تھی اور2014سے باڑہ میں مقیم تھں،خاتون کو مبینہ طور پر شوہر کی جانب سےبدسلوکی کا سامناتھاجبکہ انہیں گھر سے باہرجانےکی بھی اجازت نہیں دی جاتی تھی۔سی سی پی او کے مطابق فرانسیسی خاتون کی عمر54سال ہے جسے4بچوں کے ہمراہ تحویل میں لےکرپشاور منتقل کردیاگیا ہے، خاتون نے واپس فرانس جانے کی خواہش ظاہر کی ہے، واقعے سے متعلق مزید تفتیش اور قانونی کارروائی جاری ہے جب کہ فارن آفس کی وساطت سے فرانسیسی سفارت خانےکو مراسلہ ارسال کردیا ہے۔



