راوی میں نچلے درجے کا سیلاب،ڈپٹی کمشنراوکاڑہ کا فلڈ ریلیف کیمپس اور سیلابی صورتحال کا جائزہ

اوکاڑہ (رپورٹ وحیدآرائیں/جانوڈاٹ پی کے )راوی میں نچلے درجے کی سیلابی صورتحال، ڈپٹی کمشنر محمد اکرام ملک نے موضع جندراکہ اور موضع پیر علی میں فلڈ ریلیف کیمپس اور دریا میں سیلابی صورتحال کا جائزہ لیا۔ ایکسین ایریگیشن کی دریا میں سیلابی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ہیڈ بلوکی اور ضلع اوکاڑہ میں جندراکہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ 54 ہزار کیوسک ہے اور اس صورتحال میں نچلے درجے کا سیلاب ہے۔ ڈپٹی کمشنر محمد اکرام ملک نے فلڈ ریلیف کیمپس میں انتظامات کا بھی جائزہ لیا اور تمام الائیڈ ڈیپارٹمنٹس کو کیمپس پر مکمل الرٹ رہنے کے احکامات دیے اور ہنگامی صورتحال کے پیش نظر تمام تر انتظامات مکمل رکھنے کے بھی احکامات جاری کیے۔ ڈپٹی کمشنر محمد اکرام ملک نے کہا کہ نچلے درجے کی سیلابی صورتحال میں تمام متعلقہ محکمے مکمل کوارڈینیشن رکھیں۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات کیے جائیں۔ ریلیف کیمپس میں ادویات، خوراک اور ریسکیو کا سامان وافر مقدار میں موجود ہونا چاہیے۔

مزید خبریں

Back to top button