فتنۃ الخوارج کامعصوم بچوں کے جنسی استحصال کا لرزہ خیزانکشاف

راولپنڈی(جانوڈاٹ پی کے)پاک فوج کے آپریشن کے دوران خوارج کے چنگل سے بازیاب ہونے والے بچے نے خوارج کی جنسی درندگی کو بے نقاب کردیا۔جنسی زیادتی کے شکار بچے اکرام اللہ نے بتایا کہ اس کے والد کی وفات کے بعد خوارج اسے اپنے ساتھ منظر خیل مرکز لے گئے جہاں وہ اس کا جنسی استحصال کرتے تھے، مرکز میں اور بھی تین سے چار بچے تھے ،انکے ساتھ خارجی بدفعلی کرتے تھے، زیادہ تر خارجی افغانی تھے۔اکرام اللہ کے مطابق کچھ عرصہ بعد مجھے پلنگزئی لایا گیا جہاں ایک خارجی نے مسجد میں قائم مرکزمیں مسلسل بدفعلی کا نشانہ بنایا۔متاثرہ بچے نے بتایا کہ اسے کئی خارجی متعددبارزیادتی کانشانہ بناتےرہے۔

سماجی ماہرین کے مطابق خوارج کی طرف سے بچوں کا جنسی استحصال اور اس کیلئے مساجد کا استعمال انتہائی مکروہ فعل ہے،مساجد کی بے حرمتی پرہرمسلمان انتہائی دکھی ہے،معصوم لوگوں کے قتل عام اوربچوں کو جنسی زیادتی کانشانہ بنانے والافتنہ کسی رعایت کامستحق نہیں ہو سکتا۔

مزید خبریں

Back to top button