سجاول،منشیات فروشوں کی گرفتاری کیلئے چھاپہ،فائرنگ کے تبادلے میں ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی گولی سے زخمی

سجاول(جانوڈاٹ پی کے)سجاول پولیس اورمنشیات فروشوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ،ایک ملزم زخمی ہوگیا۔گرفتار ملزم محمد حنیف سندھی پٹھان کے قبضے سے 550 گرام چرس برآمد ہوئی تھی،ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آکر زخمی ہوگیا،اسپتال منتقل کرديا ـ فائرنگ کے دوران دیگر منشیات فروش اندھیرے اور جھاڑیوں کا فائدہ اٹھا کر فرارہوگئے۔
فرارملزموں کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ایس ایس پی علینہ راجپر کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں تیز کردی گئی ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔



