حجرہ شاہ مقیم میں سلنڈر دھماکوں کے بعد دس دوکانوں میں آتشزدگی کروڑوں کا نقصان 2 راہگیر شدید زخمی

دیپال پور (محمد اسلم بھٹی/ جانو ڈاٹ پی کے) نواحی علاقہ حجرہ شاہ مقیم میں صبح سویرے جنرل بس اسٹینڈ کے سامنے پولیس اسٹیشن کے قریب فاسٹ فوڈ اور بیکری وغیرہ کی دس دکانوں میں سلنڈر دھماکوں کے بعد آگ بھڑک اٹھی عینی شاہدین کے مطابق سلنڈر دھماکوں کی آوازیں بھی سنی گئیں جس کے باعث بلڈنگ کی بالائی منزل کی دیواریں خام مال گیس سلنڈر اور دیگر قیمتی سامان زمین بوس ہو گیاوہاں سے گزرنے والے ستھرا پنجاب کے دو صفائی ورکرز نواز اور اکرام شدید زخمی ہوگئے جن کوریسکیو ٹیم نے ٹی ایچ کیو اسپتال دیپال پور منتقل کردیاریسکیو ٹیموں نے جب تک آگ پر قابو پایا اس وقت تک لاکھوں کروڑوں روپے کا نقصان ہ ہو چکا تھا ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button