ڈپٹی کمشنر محمد اکرام ملک کا رات گئے تحصیل دیپالپور کا دورہ،منصوبوں پر بریفنگ

اوکاڑہ( رپورٹ وحیدآرائیں/جانوڈاٹ پی کے )ڈپٹی کمشنر محمد اکرام ملک کا رات گئے تحصیل دیپالپور کا دورہ، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر فیصل شہزاد چیمہ اور پی ڈی پی حکام نے ڈپٹی کمشنر کو ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر محمد اکرام ملک نے پی ڈی پی پروگرام کے جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار مزید تیز کرنے کی ہدایت دیں اور منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے مانیٹرنگ کا عمل تیز کرنے کے احکامات جاری کیے۔ انہوں نے انڈر گراؤنڈ واٹر سٹوریج ٹینک کی سائیٹ کا بھی معائنہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر محمد اکرام ملک نے کہا کہ بارشی پانی کے فوری نکاس کے لیے واٹر سٹوریج ٹینک کے منصوبے کی بروقت تکمیل از حد ضروری ہے۔ مفاد عامہ کے منصوبوں میں کسی قسم کی تاخیر یا لاپرواہی نہ کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ افسران منصوبوں کی جلد تکمیل کے لیے فیلڈ موجود رہیں۔ اس سلسلہ میں شفافیت کے لیے منصوبوں میں کوالٹی میٹریل استعمال کیا جائے۔



