ایف بی آر نے دو ماہ میں ہدف سے 12 ارب روپے زائد ٹیکس جمع کرلیا

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)ایف بی آر نے مالی سال 2026-27 کے پہلے دو ماہ میں مقررہ ہدف سے 12 ارب روپے زائد ٹیکس وصول کرلیا۔

ذرائع کے مطابق جولائی اور اگست میں ایف بی آر نے مجموعی طور پر 1,722 ارب روپے کا ٹیکس جمع کیا، جبکہ اس عرصے کے لیے ہدف 1,710 ارب روپے مقرر کیا گیا تھا۔

ایف بی آر نے مالی سال کے پہلے دو ماہ میں 155 ارب روپے کے ٹیکس ریفنڈز بھی جاری کیے، جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 31 ارب روپے زیادہ ہیں۔

تازہ اعداد و شمار کے مطابق جولائی میں ایف بی آر نے اپنے ماہانہ ہدف سے تقریباً 40 ارب روپے زیادہ ٹیکس جمع کیا تھا۔

مزید خبریں

Back to top button