وزیرآباد کو پاسپورٹ آفس کا تحفہ دے رہے ہیں،چودھری بلال فاروق تارڑ

وزیرآباد(نامہ نگار)چودھری بلال فاروق تارڑ نے کہا ہے کہ وزیرآباد کو پاسپورٹ آفس کا تحفہ دے رہے ہیں،بیلہ اور وزیرآباد کو سیلاب سے بچانے کے لیے مقامی افراد سے تجاویز مانگ لیں، میگا پراجیکٹ لائیں گے،بھٹی کے اور وزیرآباد کے درمیان ریلوے اسٹیشن کی کراسنگ کے لیے پیڈسٹرین/موٹر سائیکل کراسنگ پل کی تعمیر ہو گی، واٹر سپلائی،سیوریج اور نئی سڑکوں کا جال بچھا رہے ہیں

مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے کے امیدوار برائے حلقہ این اے66 چودھری بلال فاروق تارڑ نے پریس کلب وزیرآباد میں صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے پاسپورٹ آفس کی وزیرآباد میں دستیابی کے لیے وزیر اعظم شہباز شریف کو درخواست کی ہے جس پر کام کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ بیلہ اور وزیرآباد کو سیلاب سے بچانے کے لیے میگا پراجیکٹ کے لیے مقامی افراد سے تجاویز مانگی ہیں سیلاب متاثرہ سڑکوں کی بحالی کا کام جاری ہے۔الیکٹرک بسوں کا آغاز ہو چکا جی ٹی روڈ کی تعمیر،سیالکوٹ روڈ پر تعمیراتی کام اطراف میں ٹف ٹائل کے منصوبہ جات تکمیل کے قریب ہیں ستھرا پنجاب مہم کے تحت آپ لوگ صفائی ستھرائی کے معاملات کو عنقریب بہتر سے بہترین ہوتا دیکھیں گے۔

عوامی ایم پی اے وقار احمد چیمہ نے کہا کہ بھٹی کے اور ٹھٹھہ فقیر اللہ کے باسیوں کے لیے وزیرآباد کے درمیان رابطہ پل ریلوے اسٹیشن کے قریب تعمیر کروا رہے ہیں۔ پیڈاسٹرین پل/موٹر سائیکل کراسنگ کی تعمیر سے ہزاروں شہریوں کو سہولت میسر ہو گی اس سے قبل ڈھونیکے،وڈالہ اور پھالوکے چیمہ کے قریب پلکھو پر پل کی منظوری کروا چکے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button