لاڑکانہ میں بلاول بھٹوزرداری کی آمد سے قبل کسانوں کا احتجاج،صوبائی وزیر نے ہاتھ جوڑ دیئے

شہدادکوٹ (جانو ڈاٹ پی کے) لاڑکانہ میں چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی تقریب میں آمد سے قبل کسانوں کے احتجاج کے باعث صوبائی وزیر  نے مظاہرین کے سامنے ہاتھ جوڑ دیئے۔ صوبائی وزیر زراعت محمد بخش مہر نے مظاہرین کو یقین دہانی کرائی کہ دھان کی قیمتیں بڑھائی جائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی لاڑکانہ کے پولیس ٹریننگ سکول میں سندھ کے گندم کے کاشت کاروں کے لئے سپورٹ پروگرام برائے 2025 کے تحت ڈی اے پی اور یوریا کھاد کی خریداری کے لئے نقد رقوم کی براہ راست منتقلی کے منصوبے کا افتتاح کرنے کی تقریب میں شرکت سے پہلے تقریب میں موجود کاشتکاروں نے اس وقت کھڑے ہوکر احتجاج کیا جب ان کے سامنے وزیر زراعت سندھ محمد بخش مہر سامنے آگئے۔

اسٹیج اور شرکاء کے درمیان تقسیم کی رسی بندھی ہونے کے باوجود کاشتکاروں نے دھان کی فصل کی قیمتیں انتہائی کم ہونے کے خلاف اٹھ کر شدید احتجاج کیا اور مطالبہ کیا کہ قیمتوں کو فوری طور پر بڑھایا جائے تاکہ وہ نقصان سے بچ سکیں۔

اس موقع پر وزیر زراعت نے احتجاج کرنے والوں کو دونوں ہاتھ باندھ کر تسلی دی کہ دھان کی قیمتیں بڑھائی جائیں گی، البتہ وہ کیسے ممکن ہوسکے گا؟ اس حوالے سے صوبائی وزیر کوئی وضاحت دینے سے قبل ہی اپنی نشست کے جانب روانہ ہوگئے!

مزید خبریں

Back to top button