’’پتنگ باز‘‘سجنا سے۔۔۔۔!اولاد نہ ہونے کا دکھ۔۔۔؟ فریحہ پرویز نے والدین کو اہم پیغام دیدیا

لاہور (جانو ڈاٹ پی کے) معروف پاکستانی گلوکارہ فریحہ پرویز نے اولاد کی اہمیت اور والدین کی ذمہ داریوں پر بات کرتے ہوئے ایسا جذباتی بیان دیا ہے جو سوشل میڈیا پر بھی توجہ حاصل کرسکتا ہے۔

ایک انٹرویو کے دوران فریحہ پرویز نے اولاد نہ ہونے کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر ان کے بچے ہوتے تو وہ ان کی حفاظت اور بہتر پرورش کے لیے اپنی زندگی ان پر نچھاور کردیتیں۔

گلوکارہ کا کہنا تھا کہ ’’میرے بچے نہیں ہیں اور میرا خیال ہے کہ اگر میں بیٹوں یا بیٹیوں کی ماں ہوتی تو میں ایک انتہائی محتاط ماں ہوتی۔ میں اپنی زندگی حقیقتاً ان پر نچھاور کر دیتی، اپنے آپ کو غرق کر دیتی۔‘‘

انہوں نے کہا کہ وہ خود بھی بچپن کے مختلف مراحل سے گزری ہیں، کھیل کود کیا، اسکول کی زندگی دیکھی اور زندگی کے مختلف تجربات حاصل کیے، اسی لیے وہ سمجھتی ہیں کہ بچوں کی پرورش میں والدین کا کردار انتہائی اہم ہے۔

فریحہ پرویز نے خاص طور پر ماؤں سے اپیل کی کہ وہ بچوں کی مصروفیت یا انہیں خاموش رکھنے کے لیے ہر وقت آئی پیڈز، ٹیبلٹس اور دیگر اسکرین ڈیوائسز کا سہارا نہ لیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بچوں کو مسلسل اسکرین کے سامنے رکھنے سے ان کی صحت متاثر ہوسکتی ہے اور والدین کو اس معاملے میں زیادہ ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

گلوکارہ نے والدین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کی عطا کردہ اولاد ایک نعمت بھی ہے اور آزمائش بھی، اس لیے والدین کو اپنے بچوں کی قدر کرنی چاہیے اور ان کی صحت، تربیت اور مستقبل کو ترجیح دینی چاہیے۔

فریحہ پرویز کے مطابق بچے صرف والدین کی ذمہ داری نہیں بلکہ ان کے لیے ایک قیمتی امانت بھی ہیں، جس کی مناسب دیکھ بھال اور تربیت والدین کی بنیادی ذمہ داری ہے۔

ان کے اس بیان نے اولاد کی پرورش، والدین کی ذمہ داری اور بچوں کے اسکرین ٹائم کے حوالے سے ایک اہم بحث چھیڑ دی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button