فہد مصطفیٰ ایک بار پھر دوسری شادی کی افواہوں کی زد میں، نئی تصاویر نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی


کراچی(جانوڈاٹ پی کے\ویب ڈیسک) پاکستانی اداکار و پروڈیوسر فہد مصطفیٰ ایک بار پھر مبینہ دوسری شادی کی افواہوں کی زد میں آگئے۔
فہد مصطفیٰ نے اپنی آنے والی فلم ’آگ لگے بستی میں‘ کی شوٹنگ کا ایک سال مکمل ہونے پر انسٹاگرام پر پسِ پردہ تصاویر شیئر کیں، جن میں فلم کی ٹیم کے دیگر افراد کے ساتھ حنا امان بھی نظر آئیں۔
رپورٹ کے مطابق فہد مصطفیٰ کی جانب سے پوسٹ کے کمنٹس بند کیے جانے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کا تجسس مزید بڑھ گیا اور فہد مصطفیٰ اور حنا امان کے مبینہ تعلق سے متعلق قیاس آرائیاں دوبارہ شروع ہوگئیں۔
فہد مصطفیٰ اور حنا امان کی مبینہ شادی سے متعلق افواہیں تقریباً ایک سال سے گردش کر رہی ہیں، تاہم دونوں میں سے کسی نے بھی ان دعوؤں کی تصدیق نہیں کی۔
اس سے قبل بگ بینگ پروڈکشنز سے وابستہ سابق فوٹوگرافر عمر سعید نے ایک پوڈکاسٹ میں دونوں کے حوالے سے مختلف دعوے کیے تھے، تاہم ان دعوؤں کی بھی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہوسکی۔
واضح رہے کہ فہد مصطفیٰ نے ثنا فہد سے محبت کی شادی کی تھی اور دونوں کے دو بچے، فاطمہ اور موسیٰ ہیں۔