عالمی منڈی میں پاکستان کی مانگ بڑھ گئی،پاکستان نے یورو بانڈزکا حجم بڑھا کر75کروڑ ڈالر کردیا

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)عالمی منڈی میں پاکستان کی مانگ بڑھ گئی،پاکستان نے یورو بانڈ کا حجم بڑھا کر75کروڑ ڈالر کردیا،پاکستان کو مزید25کروڑ ڈالر حاصل ہو گئے ہیں۔
مشیروزیر خزانہ خرم شہزاد ن بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سرمایہ کاروں کی بھرپور دلچسپی کے باعث اضافی فنڈنگ مل گئی،پاکستان کی 4سال بعدعالمی مارکیٹ میں واپسی ہوئی ہے،پاکستان نے ایک روز پہلے50کروڑ ڈالر کا یورو بانڈ جاری کیا تھا۔حکومت کو عالمی سرمایہ کاروں سے توقع سے زیادہ رسپانس ملا،پاکستان کی عالمی مارکیٹ میں واپسی سے مستقل میں مزید فنڈنگ کی راہ ہموار ہو گئی۔



