انجینئر محمد علی مرزا پر قاتلانہ حملہ

​جہلم(خصوصی رپورٹ/جانو ڈاٹ پی کے)مذہبی سکالر انجینئر محمد علی مرزا پر جہلم میں ایک اور قاتلانہ حملہ ہوا ہے،جسے پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق، آج صبح تقریباً پونے گیارہ بجے ایک مسلح شخص نے جہلم کینٹ میں واقع انجینئر محمد علی مرزا کی اکیڈمی میں زبردستی داخل ہونے کی کوشش کی۔گیٹ پر تعینات پولیس اہلکاروں نے جب اسے روکنے اور تلاشی لینے کی کوشش کی تو حملہ آور نے فائرنگ کر دی،جس کے نتیجے میں ایک اہلکار احسن کیانی شدید زخمی ہو گیا۔

​پولیس کی جوابی فائرنگ میں حملہ آور موقع پر ہی ہلاک ہو گیا، جس کی لاش کی تصاویر اکیڈمی کے باہر سے موصول ہوئی ہیں۔ خوش قسمتی سے اکیڈمی کے اندر موجود 150 سے 200 طلباء اور عملہ محفوظ رہا۔ حکام کے مطابق، زخمی اہلکار کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اس کا علاج جاری ہے۔ انجینئر محمد علی مرزا کو واقعے کے فوری بعد سخت سیکیورٹی میں محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے اور انہیں اپنی نقل و حرکت محدود کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

YouTube player

مزید خبریں

Back to top button