متنازعہ ٹویٹ،ایمان مزاری کوشوہر سمیت گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

اسلام آباد (جانو ڈاٹ پی کے)اسلام آباد کی مقامی عدالت نے متنازع ٹویٹ کیس میں وکیل ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
ایمان مزاری اور ہادی علی کے خلاف متنازع ٹویٹ کیس پرایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوک کے روبرو سماعت ہوئی۔ طلب کئے جانے کے باوجود ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ عدالت میں پیش نہ ہوئے۔
عدالت نے ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کی ضمانت منسوخی کے نوٹس جاری کردیئے
عدالت نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی ضمانت منسوخی کے حوالے سے نوٹس جاری کردیئے۔ عدالت نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔
عدالت نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو گرفتار کرکے عدالت پیش کرنے کا حکم دیا اور  متنازعہ ٹویٹ کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی۔
ایمان مزاری اور حادی کے خلاف چلان کی تفصیلات بھی سامنے آگئیں
ایمان مزاری اور ان کے شوہر وکیل ہادی علی چٹھہ کے خلاف چالان کی تفصیلات بھی سامنے آگئیں ہیں۔نیشنل  سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے خلاف 7 صفحات پر مشتمل چالان اسلام آباد ڈسٹرکٹ سیشن عدالت میں جمع کروا دیا۔
چالان میں پراسیکیوشن کے 4 گواہان کی فہرست بھی شامل ہے، جس کے مطابق سب انسپکٹر شہروز ریاض، وسیم خان، ٹیکنیکل اسسٹنٹ انیس رحمان،  اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر عمران حیدر گواہان میں شامل ہیں۔
چاروں گواہان این سی سی آئی اے میں ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں۔ چالان میں ایمان مزاری کے مختلف ٹوئٹس کا متن بھی درج ہے۔ چالان کے مطابق ایمان مزاری کی ٹوئٹس کو ہادی علی چٹھہ نے ری ٹوئٹ کیا۔

مزید خبریں

Back to top button