پیک ٹائم میں بجلی کی فراہمی میں بہتری، لوڈشیڈنگ لائن لاسز والے علاقوں تک محدود

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)ترجمان پاور ڈویژن کا کا کہنا ہے پیک ٹائم میں بجلی کی فراہمی میں بہتری آگئی۔

ترجمان پاور ڈویژن کے مطابق گزشتہ رات پیک ٹائم میں بجلی کی فراہمی بہتر رہی، پیک ٹائم میں ڈیموں سے زیادہ پانی کے اخراج سے 5125 میگا واٹ بجلی پیدا ہوئی۔

ملک کے جنوب سے سینٹر میں 400 میگاواٹ گرڈ میں استحکام کی بدولت ترسیل جاری رہی، بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے بجلی سپلائی کی بدولت ایک سے دو گھنٹے تک کی لوڈ مینیجمنٹ کی۔

پاور ڈویژن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایل این جی کی دستیابی سے پیک ٹائم لوڈ مینیجمنٹ بھی ختم ہو جائے گی، ایل این جی کی عدم دستیابی کی بدولت 5500 میگاواٹ کے پاور پلانٹس سے بجلی پیدا نہیں ہورہی۔

دوسری جانب ترجمان لیسکو کا کہنا ہے کہ لیسکو ریجن میں بجلی کی طلب 2421 جبکہ سپلائی 2550 میگاواٹ ہے، بہتر سپلائی کے باعث طلب و رسد میں کوئی شارٹ فال نہیں۔

لیسکو ترجمان کے مطابق بہتر بجلی سپلائی کی بدولت ایک گھنٹہ سے دو گھنٹے تک کی لوڈ منیجمنٹ کی گئی، دن کے اوقات میں لوڈ مینجمنٹ صرف لائن لاسز والے فیڈرز تک محدود ہے، لوڈ مینجمنٹ کا مقصد نظام کو مستحکم رکھنا اور سپلائی و ڈیمانڈ میں توازن قائم رکھنا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button