عید الاضحیٰ کے موقع پر ریلوے کا خصوصی اقدام، 3 اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ

لاہور(جانوڈاٹ پی کے) پاکستان ریلویز نے عید الاضحیٰ کے موقع پر مسافروں کی سہولت کے لیے 3 خصوصی عید ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان اسپیشل ٹرینوں میں 7 سے 8 کوچز شامل ہوں گی۔

ریلوے حکام کے مطابق پہلی عید اسپیشل ٹرین 23 مئی کو کوئٹہ سے کراچی روانہ ہوگی۔ دوسری ٹرین 24 مئی کو کراچی سے راولپنڈی کے لیے براستہ ملتان، فیصل آباد اور سرگودھا چلے گی، جبکہ تیسری اسپیشل ٹرین 25 مئی کو کراچی سے لاہور کے لیے روانہ کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق اس بار عید کے موقع پر پشاور کے لیے کوئی خصوصی ٹرین شامل نہیں کی گئی، جس پر مسافروں میں تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button