آزاد کشمیر:پونچھ میں تین ماہ بعد تمام تعلیمی ادارے 21 ستمبر سے کھولنے کا فیصلہ

مظفرآباد(جانوڈاٹ پی کے)آزاد کشمیر کے علاقے پونچھ کی انتظامیہ نے 21 ستمبر 2026 سے تمام تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق ڈپٹی کمشنر پونچھ کی زیرصدارت اجلاس میں تین ماہ سے بند تعلیمی اداروں کو کھولنے کا فیصلہ کیا گیا، جس کے تحت تمام تعلیمی ادارے 21 ستمبر بروز پیر سے کھل جائیں گے۔

راولاکوٹ میں کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کے احتجاج اور دھرنوں کے باعث گزشتہ تین ماہ سے پورے پونچھ میں تعلیمی ادارے بند ہیں۔

ڈپٹی کمشنر پونچھ نے کہا کہ والدین بچوں کو اسکول بھیجیں تاکہ ان کو مزید تعلیمی نقصان سے بچایا جاسکے۔

ڈپٹی کمشنر پونچھ کی زیر صدارت اجلاس میں محکمہ تعلیم کے افسران اور پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے شرکت کی۔

مزید خبریں

Back to top button