یو ای ٹی نے ای کیٹ 2026 فیز ٹو کے نتائج جاری کر دیے، داخلوں کا شیڈول بھی سامنے آ گیا

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ای ٹی) لاہور نے ای کیٹ 2026 فیز ٹو کے نتائج کا اعلان کر دیا، جبکہ انڈرگریجویٹ پروگرامز میں داخلوں کا شیڈول بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

یو ای ٹی کے مطابق امیدوار 15 جولائی تک آن لائن داخلہ فارم جمع کرا سکیں گے۔

نتائج کے مطابق فرحین فاطمہ نے 360 نمبر حاصل کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی، جبکہ محمد حسن 356 نمبروں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔ محمد ابراہیم، وجیہہ عامر اور عمر عاصم نے 352، 352 نمبر حاصل کرکے مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

یونیورسٹی کے مطابق رواں سال ای کیٹ فیز ٹو میں 24 ہزار 288 امیدواروں نے شرکت کی۔

اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر نے نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہی نوجوان مستقبل میں پاکستان کے انجینئرنگ شعبے کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے۔

مزید خبریں

Back to top button