سوات، چترال اور دیر میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.9 ریکارڈ

پشاور (جانو ڈاٹ پی کے) سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے کی شدت 4.9 ریکارڈ کی گئی۔
زلزلہ پیما مرکز اسلام آباد کے مطابق زلزلے کی زیرِ زمین گہرائی 193 کلومیٹر تھی جبکہ اس کا مرکز کوہِ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔
زلزلے کے جھٹکے سوات کے علاوہ چترال، دیر اور گردونواح کے دیگر علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے۔
زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا تاہم فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔



