لاہور:ڈمپر کی ٹکر سے3افراد جاں بحق،ڈرائیور فرارہوگیا

لاہور(جانو ڈاٹ پی کے)ڈیفنس میں تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار تین افراد جاں بحق ہو گئے۔ذرائع کے مطابق ٹریفک حادثہ ڈیفنس کے علاقے فیز چھ میں پیش آیا،جہاں تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل سوار 3افراد کو کچل ڈالا ۔ حادثے میں ستائیس سال کے ناصر، اڑتالیس سال کے شان اور انیس سال کے حفیظ جاں بحق ہو گئے ۔ متوفین ایک ہی موٹر سائیکل پر سوار تھے۔پولیس نے شواہد اکھٹے کرنے کے بعد لاشیں تحویل میں لے لی ہیں۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثہ ڈمپر کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ،  فرار ہونے والے ڈمپر ڈرائیور کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے ۔

مزید خبریں

Back to top button