دبئی سے 15 ہزار پاکستانی ڈیپورٹ،نند بھاوج کےجھگڑے میں خان بے بس

​دبئی: خصوصی رپورٹ (جانو ڈاٹ پی کے)​متحدہ عرب امارات، بالخصوص دبئی سے پاکستانیوں کی بڑے پیمانے پر بے دخلی کا سلسلہ جاری ہے، جہاں اب تک ایک محتاط اندازے کے مطابق 15 ہزار سے زائد پاکستانیوں کو ڈیپورٹ کیا جا چکا ہے۔ ذرائع کے مطابق ان پاکستانیوں کو بغیر کسی پیشگی نوٹس یا ٹھوس وجہ کے اچانک گرفتار کر کے مخصوص کیمپوں میں منتقل کیا جاتا ہے اور وہاں سے براہ راست ڈیپورٹ کر دیا جاتا ہے۔ تشویشناک بات یہ ہے کہ حکومت پاکستان اس سنگین معاملے پر مکمل خاموشی اختیار کیے ہوئے ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ پاکستان کی جانب سے ایران اور امریکہ کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کرنے پر یو اے ای حکام ناخوش ہیں، جس کا خمیازہ وہاں مقیم محنت کش پاکستانیوں کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔ اگرچہ کچھ افراد کو قوانین کی خلاف ورزی یا گداگری کے الزامات پر نکالا گیا، تاہم بڑی تعداد ان پاکستانیوں کی ہے جو دہائیوں سے وہاں مقیم تھے اور کبھی کسی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث نہیں رہے۔

​دوسری جانب اڈیالہ جیل میں عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان اور اہلیہ بشریٰ بی بی کے درمیان اختلافات سنگین صورتحال اختیار کر گئے ہیں۔ سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے علیمہ خان کے بجائے بشریٰ بی بی کی بیٹیوں کا ساتھ دے کر پارٹی کے اندر ایک نئے گروپ کا اعلان کر دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق جیل میں ملاقاتوں کے دوران نند اور بھاوج کے درمیان تلخ کلامی اس حد تک بڑھ گئی کہ عمران خان بھی مداخلت کرنے میں ناکام رہے اور بے بس ہو کر ایک طرف بیٹھ گئے۔ پی ٹی آئی کے رہنما شیر افضل مروت نے بھی ان اختلافات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی بہنیں ان کی جیل کی طوالت کی ذمہ دار ہیں اور انہوں نے ‘برادران یوسف’ جیسا کردار ادا کیا ہے۔ پارٹی کے اندر بڑھتی ہوئی اس دھڑے بندی نے تحریک انصاف کے مستقبل پر کئی سوالات اٹھا دیے ہیں۔

​یو اے ای سے پاکستانیوں کی بے دخلی اور پی ٹی آئی کے اندرونی خلفشار کی مکمل تفصیلات جاننے کے لیے شکیل ملک کا یہ وی لاگ ضرور دیکھیں۔

YouTube player

مزید خبریں

Back to top button