پولیس افسر کے گھر سے25کروڑ کی منشیات برآمد،بڑے کریک ڈاؤن کا آغاز!

لاہور(خصوصی رپورٹ:جانو ڈاٹ پی کے) بدنام زمانہ کوکین کوئین انمول عرف پنکی کی گرفتاری کے بعد ملک کے سیاسی اور ایوانی حلقوں میں زلزلہ آ گیا ہے۔ سندھ پولیس کی تفتیش کے دوران ملزمہ نے ایسے ہوشربا راز اگل دیے ہیں جس نے بااثر شخصیات کی نیندیں حرام کر دی ہیں۔ ذرائع کے مطابق کوکین کوئین کے موبائل فون سے 800 سے زائد اہم نمبرز ریکور ہوئے ہیں، جبکہ ملزمہ نے اب تک 30 سے زائد کٹر سیاست دانوں، بیوروکریٹس، شوبز انڈسٹری کے نامور ستاروں اور بزنس ٹائیکونز کے نام اگل دیے ہیں جو اس کے باقاعدہ کسٹمرز تھے۔ دوسری جانب منشیات کے اس منظم نیٹ ورک کے خلاف پنجاب میں بھی بجلی گرا دی گئی ہے، جہاں وزیر اعلیٰ مریم نواز کے سخت نوٹس کے بعد ایک پولیس افسر کے گھر پر چھاپہ مار کر 25 کروڑ روپے مالیت کی بھاری منشیات برآمد کر لی گئی ہے۔ انکشاف ہوا ہے کہ ملزمہ انتہائی شاطر ہے جس نے ریکارڈ سے بچنے کے لیے ماضی میں تیزاب سے اپنے فنگر پرنٹس تک جلا دیے تھے اور پولیس کی کالی بھیڑیں اس کی پشت پناہی کرتی رہی ہیں۔ اب لاہور پولیس نے ملزمہ کی کسٹڈی کے لیے سندھ حکومت سے باقاعدہ رابطہ کر لیا ہے اور کیس سی سی ڈی کے سپرد کیا جا رہا ہے جس سے کئی بڑے برج الٹنے کا امکان ہے۔ صحافی شکیل ملک کی اس سنسنی خیز رپورٹ پر مبنی وی لاگ مکمل دیکھنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔




