ماتلی: منشیات فروش الہداد چانڈیو گرفتار، آئس، چرس اور مسروقہ موٹر سائیکل برآمد

ماتلی(رپورٹ ایم آر گدی جانو ڈاٹ پی کے) ایس ایچ او تھانہ ماتلی محمود احمد خان اور ان کی ٹیم نے جرائم کے خاتمے کے سلسلے میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے ماتلی اور تعلقہ ٹنڈو غلام حیدر کے بدنام زمانہ منشیات فروش الہداد چانڈیو کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزم کے قبضے سے 12 گرام آئس، 1300 گرام چرس اور ایک مسروقہ موٹر سائیکل برآمد ہوئی، پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے خلاف تھانہ ماتلی میں ایف آئی آر نمبر 165/2026 درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے جبکہ ملزم ماتلی تھانے میں درج ایف آئی آر نمبر 75/2026 میں بھی روپوش تھا، پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم ماتلی اور ٹنڈو غلام حیدر کے علاقوں میں منشیات کا منظم نیٹ ورک چلا رہا تھا اور اس کے خلاف مختلف تھانوں میں متعدد مقدمات بھی درج ہیں جن میں ٹنڈو غلام حیدر تھانے میں 60/2012، 68/2015، 898/2019، 136/2025، 46/2026 اور 71/2026 شامل ہیں، پولیس حکام نے اس کارروائی کو جرائم خصوصاً منشیات کے خاتمے کے حوالے سے اہم کامیابی قرار دیا ہے۔



