کوئٹہ کی ڈاکٹرماہ نورکے علاج کے حوالے سے بڑی پیشرفت

کوئٹہ (جانوڈاٹ پی کے) تیزاب گردی کے واقعے میں زخمی ہونے والی کوئٹہ کی لیڈی ڈاکٹر ماہ نور کا کراچی کے اسپتال میں علاج جاری ہے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق ڈاکٹر ماہ نور کے چہرے، آنکھوں، ناک اور ہونٹوں کے زخموں کا علاج ماہر ڈاکٹروں کی نگرانی میں کیا جا رہا ہے۔ ان کے علاج کے لیے پلاسٹک سرجری اور آئی اسپیشلسٹ کی خصوصی ٹیمیں متحرک ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ اور بلوچستان حکومت متاثرہ ڈاکٹر اور ان کی فیملی سے مسلسل رابطے میں ہیں، جبکہ اہل خانہ علاج سے مکمل اطمینان کا اظہار کر رہے ہیں۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق ڈاکٹر ماہ نور کے چہرے پر معمولی گرافٹنگ کی گئی ہے، تاہم کسی بڑی سرجری کی ضرورت پیش نہیں آئی اور نہ ہی فی الحال بڑی سرجری کا امکان ہے۔

ڈاکٹرز کی ٹیم نے گزشتہ روز ان کا تیسری بار مکمل معائنہ کیا، جس میں پلاسٹک سرجنز اور آئی اسپیشلسٹ شامل تھے۔ طبی ماہرین کے مطابق معمول کے مطابق معمولی گرافٹنگ کا عمل جاری رہے گا۔

مزید خبریں

Back to top button