ٹرمپ کی ایران کو بڑی کارروائی کی دھمکی، آبنائے ہرمز جلد مکمل کھلنے کا دعویٰ

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر ایران کے ساتھ مذاکرات ناکام ہوئے تو امریکا بڑے حملے سے گریز نہیں کرے گا، جبکہ انہوں نے دعویٰ کیا کہ آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی اور اس کے بعد ایران کے جوہری پروگرام پر مذاکرات کا دوسرا مرحلہ شروع ہوگا۔

وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ آبنائے ہرمز سے متعلق معاملات جلد کسی حتمی نتیجے پر پہنچ جائیں گے اور یہ کوئی پیچیدہ مسئلہ نہیں۔ ان کے مطابق آبنائے ہرمز کی بحالی پہلے مرحلے کی کامیابی ہوگی، جس کے بعد ایران کے جوہری پروگرام پر بات چیت آگے بڑھے گی۔

امریکی صدر نے کہا کہ واشنگٹن اپنے اس مؤقف پر قائم ہے کہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل نہیں ہونے چاہییں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تجارتی جہازوں پر کوئی ٹول یا ٹرانزٹ فیس عائد نہیں ہوگی، تاہم اگر کوئی فریق ایسا کرنے کی کوشش کرے گا تو امریکا اس کا مناسب جواب دے گا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ امریکا کا آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول ہے اور ایران کے پاس مجوزہ معاہدے یا دستاویز پر دستخط کرنے کا "آخری موقع” موجود ہے۔

مزید خبریں

Back to top button