ٹرمپ نے سپریم کورٹ کے پیدائشی شہریت سے متعلق فیصلے کو افسوسناک قرار دیدیا

واشنگٹن(جانوڈاٹ پی کے)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سپریم کورٹ کے پیدائشی شہریت سے متعلق فیصلے کو افسوسناک قرار دیا ہے۔
ایک بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ سپریم کورٹ کا پیدائشی شہریت کو برقرار رکھنا ہمارے ملک کے لیے بہت افسوسناک ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم کانگریس میں قانون سازی کے ذریعے اپنے فیصلے کو با آسانی پورا کرسکتے ہیں، اس میں کسی طویل اور پیچیدہ آئینی ترمیم کی ضرورت نہیں۔
امریکی صدر نے مزید کہا کہ کانگریس کو پیدائشی شہریت ختم کرنے کے لیے آج ہی سے کام شروع کر دینا چاہیے، پیدائشی شہریت ہمارے ملک کے لیے مہنگی اور غیر منصفانہ ہے، کانگریس کو میری مکمل اور بھرپور حمایت حاصل ہوگی۔
اس سے قبل امریکی عدالت عظمیٰ نے پیدائشی شہریت ختم کرنے کا صدر ٹرمپ کا ایگزیکٹو آرڈر کالعدم قرار اور پیدائشی حق شہریت برقرار رکھنے کا حکم دیا تھا۔



