ڈیزل32روپے12پیسے سستا،وزیر اعظم نے منظوری دیدی،
353روپے45پیسے فی لیٹر مقرر

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)وزیر اعظم شہباز شریف نے عوام کو ریلیف فراہم کرتے ہوئے ڈیزل کی قیمت میں 32 روپے 12 پیسے فی لیٹر کمی کی منظوری دے دی۔ ذرائع کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر کیا جائے گا، جس سے ٹرانسپورٹ اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں بھی کمی آنے کا امکان ہے۔ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کےبعد ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 353روپے45پیسے فی لیٹر مقررہوگئی ہے۔
حکومتی حکام کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی اور معاشی دباؤ کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا۔ ماہرین کے مطابق ڈیزل سستا ہونے سے مہنگائی میں کمی اور عوام کو کچھ حد تک ریلیف ملنے کی توقع ہے۔



