بھارت میں ایندھن بحران،ایک گاڑی کو200لیٹر سے زیادہ ڈیزل دینے پرپابندی عائد

ممبئی(جانوڈاٹ پی کے)مشرق وسطیٰ کی صورتحال کے باعث بھارت میں ایندھن بحران شدت اختیار کرگیا جس کے باعث ایک گاڑی کو 200 لیٹر سے زیادہ ڈیزل دینے پر پابندی عائد کردی گئی۔عالمی سطح پر خام تیل کی سپلائی متاثر ہونے سے بھارت میں توانائی بحران مزید شدت اختیار کرگیا ہے جس کے باعث بھارت کی سرکاری آئل کمپنیاں ایندھن کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے میں مشکلات کا شکار ہیں۔مودی حکومت نے پیٹرول پمپ ڈیلرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایک صارف یا گاڑی کو روزانہ زیادہ سے زیادہ 200 لیٹر ڈیزل فروخت کریں جب کہ تجارتی صارفین کو عام ریٹیل پمپس سے ایندھن خریدنے سے روک دیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق ڈیزل کی طلب میں غیر معمولی اضافے اور سپلائی میں کمی کے باعث حکومتی سطح پر ہنگامی اقدامات کیے گئے ہیں تاکہ ایندھن کی دستیابی کو کسی حد تک کنٹرول کیا جاسکے۔

مزید خبریں

Back to top button