بنگلادیشیوں کیلیے توہین آمیز زبان کا استعمال،ڈھاکہ میں بھارتی کمشنر طلب

ڈھاکہ(جانوڈاٹ پی کے)بنگلادیش کی وزارت خارجہ نے بھارتی ریاست آسام کے وزیر اعلیٰ کی جانب سے توہین آمیز بیان پر بھارتی ہائی کمشنر پون بڈھے کو طلب کیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق آسام کے وزیر اعلیٰ ہمانتا بسوا سرما نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا تھا یہ لوگ پیار کی زبان نہیں سمجھتے۔ لہٰذا ہم انہیں آسام سے بے دخل کرتے ہیں۔ 20 غیر ملکی شہریوں کو حراست میں لے کر بنگلادیش واپس دھکیل دیا گیا ہے۔بنگلادیشی وزارت خارجہ کے ایک اہلکار نے بتایا کہ ڈائریکٹر جنرل (جنوبی ایشیا) عشرت جہاں نے دوپہر کو قائم مقام بھارتی ہائی کمشنر کو ڈھاکا کے موقف سے آگاہ کیا۔ڈائریکٹر جنرل بنگلادیش نے ان ریمارکس کو بنگلہ دیش کے لیے توہین آمیز قرار دیا اور بھارت سے اپنی ناراضگی کا اظہار کیا۔



