ڈیرہ غازی خان میں پولیس چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ،2اہلکار شہید

ڈیرہ غازی خان(جانوڈاٹ پی کے)ڈیرہ غازی خان میں پنجاب خیبر پختونخوا سرحدی چیک پوسٹ عمر فاروق پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا۔ترجمان پولیس کے مطابق حملے میں ایلیٹ فورس کے 2اہلکار شہید جبکہ 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔ حملے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔واضح رہے کہ پنجاب خیبر پختونخوا سرحدی علاقوں میں حالیہ مہینوں میں دہشت گردوں کے متعدد حملوں کو پنجاب پولیس نے ناکام بنایا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button