پاکستان میں غیرقانونی مقیم افغان شہریوں کیلئے دی گئی ڈیڈ لائن ختم، فوری گرفتار کیا جائیگا

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)پاکستان میں غیرقانونی مقیم افغان شہریوں کے لیے دی گئی ڈیڈ لائن ختم ہوگئی۔

وفاقی حکومت نے 10 جولائی کی ڈیڈلائن ختم ہونے کے بعد افغان کی ڈی پورٹیشن میں مزید تیزی لانے کافیصلہ کیا ہے اور  بغیر کارآمد ویزے کے مقیم کسی بھی افغان شہری کو فوری گرفتار کیا جائے گا جبکہ روزانہ کی بنیاد پر سے وفاقی وزارت داخلہ کورپورٹ بھیجی جائے گی۔

رپورٹ میں بغیرویزےکے پکڑے گئے افغان شہریوں کی تعداد جمع کی جائے گی جبکہ رپورٹ میں کی گئی کارروائی اور ان کی موجودہ حیثیت شامل ہوگی۔

واضح رہے وفاقی وزارت داخلہ نے 28 جون 2026 کو چاروں صوبائی چیف سیکرٹریز، چیف سیکرٹری گلگت بلتستان،چیف سیکرٹری آزاد کشمیر اورچیف کمشنر اسلام آبادکو فیصلوں پر عمل درآمد کے لیےخط لکھا تھا۔

وزارت داخلہ کے خط میں تمام ڈپٹی کمشنرز، پولیس اور قانون نافذ کرنےوالےاداروں کو ضروری ہدایات جاری کرنے کے لیے کہا گیا تھا۔

مزید خبریں

Back to top button