امریکہ:گاڑیوں کی چوری اور توڑ پھوڑ کے الزام میں بھارتی شہری گرفتار 

امریکہ(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں ایک بھارتی شہری کو گاڑیوں کی چوری اور توڑ پھوڑ کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق 26 سالہ پرمندرپال سنگھ کو 21 مئی کو امریکی امیگریشن حکام نے حراست میں لیا۔ الزام ہے کہ وہ گاڑیوں کی چوری اور توڑ پھوڑ کے متعدد واقعات میں ملوث تھا۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کو ملک بدری (deportation) تک حراست میں رکھا جائے گا۔ اسی تناظر میں غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث غیر ملکی شہریوں کے خلاف کارروائیاں بھی تیز کی جا رہی ہیں۔

دوسری جانب میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا نے حالیہ دنوں میں متعدد بھارتی شہریوں کو بھی ملک بدر کیا ہے، جن میں بعض مبینہ گینگسٹرز بھی شامل تھے۔

مزید خبریں

Back to top button