ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کا دورۂ بیلاروس،دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق

منسک(جانوڈاٹ پی کے) پاکستانی فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کے حالیہ دورۂ بیلاروس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

دورے کے دوران 2025 تا 2027 کے روڈ میپ کے تحت مشترکہ دفاعی پیداوار، ٹیکنالوجی کی منتقلی اور عسکری تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مجوزہ تعاون میں جدید ڈرونز (UAVs)، مائیکرو الیکٹرانکس، آپٹرونکس اور بھاری فوجی گاڑیوں سمیت مختلف شعبے شامل ہیں۔

پاکستان کی جانب سے بیلاروسی ہوابازوں کو بنیادی اور ٹیکٹیکل سطح کی پائلٹ ٹریننگ فراہم کرنے کی تجویز بھی زیرِ غور آئی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دفاعی تجزیہ کار ریٹائرڈ ریئر ایڈمرل فیصل شاہ نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کی مکمل رکنیت کے بعد پاکستان اور بیلاروس کے درمیان تعاون سفارتی روابط سے آگے بڑھ کر صنعتی اور دفاعی شعبوں تک پھیل رہا ہے۔

ان کے بقول یہ پیش رفت مستقبل میں پاکستان، بیلاروس اور روس کے درمیان وسیع تر دفاعی تعاون کی راہ ہموار کر سکتی ہے اور پاکستان کی طویل مدتی دفاعی خودمختاری میں معاون ثابت ہو سکتی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button