دیپال پور:اے ایس پی آفس میں کارکردگی کے حامل پولیس افسروں کے اعزاز میں تقریب

دیپال پور(محمد اسلم بھٹی/ جانو ڈاٹ پی کے) اے ایس پی دیپال پور واحد بخش کے آفس میں اشتہاری مجرمان کی گرفتاری میں نمایاں کارکردگی کے حامل افسران کےاعزاز میں پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں پولیس افسروں کو اپریسیشن سرٹیفکیٹس سے نوازا گیا جبکہ نقد انعامات کیلئے افسروں کے نام ڈی پی او آفس اوکاڑہ ارسال کر دیئے گئے ہیں اے ایس پی دیپالپور واحد بخش نے بتایا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائیاں اوراشتہاری مجرمان کی گرفتاریاں میری اور سرکل دیپال پور پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں، بہترین کارکردگی دکھانے والے افسران کی ہر سطح پر حوصلہ افزائی کی جائے گی جبکہ ناقص کارکردگی مجرمان کی عدم گرفتاری سمیت دیگر تفتیشی امور پر مطلوبہ توجہ نہ دینے والے تفتیشی افسران کیخلاف سپیشل رپورٹس افسرانِ بالا کو بھجوا دی گئی تاکہ ان کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جا سکے

مزید خبریں

Back to top button