گھریلو تنازعات سے تنگ آ کر نوجوان لڑکی نے خودکشی کرلی

تھرپارکر(رپورٹ:میندھرو کاجھروی/ جانو ڈاٹ پی کے) تحصیل اسلام کوٹ کے گاؤں نیو سہری درس میں ایک نوجوان ہندو لڑکی نے مبینہ طور پر گھریلو مسائل سے دلبرداشتہ ہو کر درخت سے پھندا لے کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ پولیس کے مطابق 19 سالہ شریمتی دھانی دختر چہنو بھیل، رہائشی گاؤں نیو سہری درس، گھریلو تنازعات سے تنگ آ کر درخت سے لٹک کر خودکشی کر لی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس تھانے کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور ضروری کارروائی شروع کر دی، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔



