انتخابات سے متعلق گمراہ کن پروپیگنڈا کرنیوالوں پر کڑی نظر ہے!چیف سیکرٹری آزادکشمیر

مظفر آباد(جانوڈاٹ  پی کے)آزاد جموں و کشمیر کے چیف سیکریٹری خوشحال خان نے کہا ہے کہ ریاست میں انتخابات کے دوران امن خراب کرنے یا انتخابی عمل میں رکاوٹ ڈالنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی ہوگی اور سوشل میڈیا پر گمراہ کن پروپیگنڈا پھیلانے والوں پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہیں۔مظفرآباد میں آزاد کشمیر کے چیف سیکریٹری آزاد کشمیر خوش حال خان اور سیکریٹری الیکشن کمیشن راجا محمد شکیل خان نے پریس کانفرنس کی جہاں چیف سیکریٹری نے بتایا کہ27 جولائی سے آئین کے مطابق انتخابی عمل کا باقاعدہ آغاز ہوگا، عام انتخابات کے تمام انتظامات مکمل ہوگئے ہیں اور پولنگ مٹیریل ریٹرننگ افسران تک پہنچا دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ انتخابات کے پرامن انعقاد کے لیے 17 ہزار کے قریب سیکیورٹی اہلکار تعینات ہوں گے، چاروں صوبوں کی پولیس آزاد کشمیر پولیس کے ہمراہ انتخابی سیکیورٹی کے فرائض انجام دے گی، آزاد کشمیر میں شفاف، آزاد اور پرامن انتخابات کے لیے تمام ریاستی ادارے مکمل طور پر تیار ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button