مغربی کنارے میں آبادکاروں کی دہشت گردی روکنے کے لیے ٹرمپ پر دباؤ

تل ابیب(جانوڈاٹ  پی کے)سیکڑوں سابق اسرائیلی سیکیورٹی اہلکاروں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر زور دیا ہے کہ وہ مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی آبادکاروں کی دہشت گردی کو روکنے کے لیے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو پر دباؤ ڈالیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق اسرائیلی حکام نے متنبہ کیا ہے کہ آبادکاروں کی طرف سے بڑھتے ہوئے تشدد سے اسرائیل کی سلامتی اور خطے میں امریکی مفادات دونوں کو خطرہ ہے۔یہ اپیل اسرائیلی فوج، شن بیٹ ڈومیسٹک سیکیورٹی ایجنسی، موساد انٹیلی جنس سروس، پولیس اور ڈپلومیٹک کور کے تقریباً 600 ریٹائرڈ اہلکاروں کے ایک گروپ کی طرف سے ایک خط میں سامنے آئی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button