اوکاڑہ،محکمہ ہیلتھ اینڈ پاپولیشن کے زیرِ اہتمام سی ایچ آئی کنونشن کاانعقاد

اوکاڑہ(رپورٹ:وحیدآرائیں/جانوڈاٹ پی کے )محکمہ ہیلتھ اینڈ پاپولیشن کے زیرِ اہتمام سی ایچ آئی کنوینشن کا انعقاد، سیکرٹری ہیلتھ پنجاب نادیہ ثاقب کی خصوصی شرکت، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل احمد سلیم چشتی، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر فواد افتخار سمیت محکمہ ہیلتھ کے دیگر افسران کمیونٹی ہیلتھ ورکرز اور دیگر سٹیک ہولڈرز نے کنونشن میں شرکت کی۔ سیکرٹری ہیلتھ اینڈ پاپولیشن نے گھروں کی رجسٹریشن اور پارسلنگ کے سلسلہ میں کمیونٹی ہیلتھ ورکرز کی خدمات کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ ہیڈ سٹاف کی محنت اور لگن قابل ستائش ہے۔ کمیونٹی ہیلتھ انسپکٹرز اور لیڈی ہیلتھ ورکرز پنجاب کے صحت مند مستقبل کی بنیاد ہیں۔ سیکرٹری ہیلتھ اینڈ پاپولیشن پنجاب نادیہ ثاقب نے کہا کہ شہریوں کو دہلیز پر صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔ کمیونٹی ہیلتھ انیشیٹو کے تحت باقاعدہ جلد سروس ڈیلیوری کا آغاز کیا جائے گا۔ جس کے ذریعے بنیادی اور احتیاطی صحت کی سہولیات گھر گھر فراہم کی جائیں گی۔ عوامی خدمات کے سلسلہ میں ہیلتھ اسٹاف محنت اور لگن سے فرائض ادا کرے۔



