پاکستان ابراہم معاہدے کا حصہ نہیں بنے گا،اسحاق ڈار نے افواہوں کی تردید کر دی

واشنگٹن(جانوڈاٹ پی کے)پاکستان ابراہم معاہدے کا حصہ نہیں بنے گا،اسحاق ڈار نے افواہوں کی تردید کر دی۔نائب وزیراعظم اوروزیرخارجہ اسحاق ڈار نےپاکستان کے ابراہم معاہدے میں شمولیت سے متعلق گردش کرنے والی افواہوں کو مسترد کرتے ہوئےکہا ہے کہ اس حوالے سے پاکستان کی پالیسی بالکل واضح اور غیر مبہم ہے۔وزیر خارجہ نےکہا پاکستان اس وقت تک اسرائیل کو تسلیم کرنے یا ایسے کسی معاہدے کا حصہ بننے پر غور نہیں کر سکتا جب تک فلسطینی مسئلے کا حل اقوامِ متحدہ کی قراردادوں اور1967سے قبل کی سرحدوں کے مطابق نہیں نکلتا اور القدس الشریف فلسطینی ریاست کا دارالحکومت نہیں بن جاتا۔انہوں نےزوردیتے ہوئےکہا کہ فلسطین کےمعاملے پرپاکستان کا مؤقف کئی دہائیوں سے واضح ہےاوراس میں کسی قسم کی لچک کی گنجائش نہیں،وزارت خارجہ کو اس حوالے سےمتعدد سوالات موصول ہو رہے تھے، اسی لیے ضروری تھا کہ حکومت کا مؤقف ایک بار پھر واضح کر دیا جائے۔

مزید خبریں

Back to top button