امریکی فوج کے سیکرٹری ڈین ڈرسکول مستعفی


واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی فوج کے سیکرٹری ڈین ڈرسکول نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق ڈین ڈرسکول کے استعفے کی وجہ فوری طور پر سامنے نہیں آسکی۔ امریکی فوج نے بھی معاملے پر فوری تبصرے سے گریز کیا، جبکہ ڈرسکول کے ترجمان کی جانب سے بھی کوئی ردعمل نہیں دیا گیا۔
رپورٹس کے مطابق ڈرسکول اور امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگستھ کے درمیان کافی عرصے سے اختلافات چلے آرہے تھے۔
امریکی میڈیا کے مطابق وزیر جنگ پیٹ ہیگستھ نے رواں سال اپریل میں بھی اچانک جنرل رینڈی کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا تھا۔