بدین میں کلہاڑی سے حملہ کرنے والا ملزم مجرم قرار، 9 لاکھ 67 ہزار 620 روپے دیت کا حکم

بدین(رپورٹ:مرتضیٰ میمن/جانوڈاٹ پی کے)سیکنڈ ایڈیشنل سیشن کورٹ بدین نے اقدامِ قتل کیس کے ملزم کو دیت کی سزا سنا دی تفصیلات کے مطابق رشتہ داری کے تنازع پر ملزم محمد علی ملاح نے زینب ٹاؤن بدین کی رہائشی نجمہ ملاح پر کلہاڑی سے حملہ کرکے انہیں شدید زخمی کر دیا تھا واقعے کے بعد بدین پولیس نے متاثرہ خاتون نجمہ ملاح کی مدعیت میں ملزم محمد علی ملاح کے خلاف تھانہ بدین میں مقدمہ درج کرایا تھا جو ایڈیشنل سیشن جج بدین ٹو کی عدالت میں زیر سماعت تھا مقدمہ کی سماعت مکمل ہونے اورجرم ثابت ہونے پر ایڈیشنل سیشن جج بدین ٹو محمد طاہر عباسی نے ملزم محمد علی ملاح کو دیت کی مد میں 967,620 روپے ادا کرنے کی سزا سنائی ملزم مقدمے کے دوران ضمانت پر رہا تھا تاہم عدالتی فیصلہ سنائے جانے کے بعد پولیس نے ملزم کو حراست میں لے کر جیل بھیج دیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button