اوکاڑہ پولیس کی بڑی کارروائی: مبینہ سائبر فراڈ میں ملوث اوڈھ گینگ گرفتار

اوکاڑہ(وحید آرائیں\جانوڈاٹ پی کے) صدر اوکاڑہ پولیس نے مبینہ بینک ہیکنگ، سائبر کرائم اور آن لائن فراڈ میں ملوث اوڈھ گینگ کو گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان میں عیسیٰ اوڈھ، امجد، سلیم اوڈھ، ثاقب اور عدنان اوڈھ شامل ہیں، جو مختلف اضلاع پاکپتن، ساہیوال اور اوکاڑہ کے تھانوں کو بھی مطلوب تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مبینہ ملزمان نے لیہ کے نواحی علاقے میں ایک جعلی دفتر قائم کر رکھا تھا، جہاں سے پورے ملک میں آن لائن فراڈ، بینکنگ فراڈ اور دیگر ہیکنگ سرگرمیوں کے ذریعے شہریوں سے کروڑوں روپے ہتھیانے کا الزام ہے۔

پولیس کے مطابق کارروائی ڈی ایس پی صدر اوکاڑہ زاہد شاہ، ایس ایچ او صدر راؤ زاہد اقبال اور سب انسپکٹر منشاء کی نگرانی میں کی گئی۔

مدعی مقدمہ ایڈووکیٹ امتیاز باجوہ نے عدالت سے ملزمان کا جسمانی ریمانڈ لے کر ریکوری مکمل کرنے کی استدعا کی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور مزید انکشافات متوقع ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button