سی ایس ایس کے نتائج کا اعلان،12ہزار792میں سے صرف355امیدوارکامیاب

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)سی ایس ایس امتحان2025کے نتائج کا اعلان کردیا گیا۔ فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے امتحانی نتائج جاری کر دیئے۔ فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے مطابق کامیابی کی شرح صرف2اعشاریہ67فیصد رہی،امتحان میں12792امیدوار شریک ہوئے،صرف355امیدواروں نے تحریری امتحان پاس کیا،ایف پی ایس سی کی جانب سے170امیدواروں کی تقرری کی سفارش کردی گئی۔ایف پی ایس سی کی جانب سے84مرداور86خواتین امیدواروں کی تقرری کی سفارش کی گئی ہے۔
پہلی پوزیشن اسید رفیق،دوسری پوزیشن محمد محسن خالداورتیسری پوزیشن طارق حفیظ نے حاصل کی ہے۔ٹاپ30پوزیشن ہولڈرز کی پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس،پولیس سروس میں ایلوکیشن،ٹاپ30پوزیشن ہولڈرز میں سے کسی امیدوار کی بھی فارن سروس میں ایلوکیشن نہ ہو سکی،ٹاپ30پوزیشن ہولڈرزمیںسے23کا تعلق پنجاب سے ہے،ٹاپ30پوزیشن ہولڈرز میں سے سندھ اورخیبرپختونخوا سے دو،دو امیدوار کامیاب قرارپائے ہیں۔ٹاپ30پوزیشن ہولڈرز میں سے3کا تعلق بلوچستان سے ہے



