اسٹیٹ بینک نے کرپٹو بینکنگ پر 8 سال سے عائد پابندی ختم کر دی

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)اسٹیٹ بینک نے کرپٹو بینکنگ پر 8 سال سے عائد پابندی ختم کر دی
وزیر مملکت برائے بلاک چین اور کرپٹو بلال بن ثاقب نے کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک نے کرپٹو بینکنگ پر 8 سال سے عائد پابندی ختم کر دی۔
اپنے بیان میں بلال بن ثاقب کا کہنا تھاکہ پاکستانی بینک اب لائسنس یافتہ کرپٹو کمپنیوں کےلیے اکاؤنٹس کھول سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس سے قبل کرپٹو فرمز کا بینکنگ سیکٹر سے کوئی تعلق نہیں تھا، بینک خود کرپٹو کاروبار میں شامل نہیں ہو سکتے، بینک اپنے یا صارفین کی رقم سے نہ کرپٹو خرید سکتے ہیں، نہ رکھ سکتے ہیں۔



