سرمایہ کاروں کو ایران امریکا مذاکرات ميں کامیابی کی امیدیں،عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں مستحکم

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)سرمایہ کاروں نے ایران  امریکا  مذاکرات  ميں کامیابی کی امیدیں باندھ لیں ہیں، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں مستحکم ہوگئيں۔

امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی 86 ڈالر فی بیرل پر فروخت ہورہا ہے جب کہ برطانوی خام تیل  برینٹ 94 ڈالر فی بیرل سے کم  میں فروخت ہو رہا ہے۔

دوسری جانب  یورپی اور  ایشیائی اسٹاک مارکیٹوں میں تیزی کا رجحان ہے۔ اسی طرح پاکستان اسٹا ک ایکسچینج  کے 100 انڈیکس میں بھی آج تیزی کا رجحان رہا۔

پی ایس ایکس 100 انڈيکس 959 پوائنٹس اضافےکےساتھ ایک لاکھ 73 ہزار 155 کی سطح پر بند ہوا۔

اپریل میں انڈیکس ساڑھے 24 ہزار پوائنٹس بڑھ چکا ہے۔ بازار میں شیئرز کی خرید و فروخت کا حجم تین دن سے ایک ارب سے زائد ہورہا ہے۔ بازار میں آج طے پائے سودوں کی مالیت 54 ارب روپے رہی۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق بڑی کمپنیوں کے نتائج بازار کی توقعات سے مطابقت نہیں کھا رہے ہیں اور مذاکرات کا ہونا ایک چیز ہے اور  اس کا نتیجہ دوسری  بات ہے۔

مزید خبریں

Back to top button