رونالڈو نے کروشیا کیخلاف پنالٹی سے قبل دو بار’ بسم اللہ‘ پڑھی اور گول کیا،ویڈیو وائرل

ہیوسٹن(جانوڈاٹ پی کے)فیفا ورلڈ کپ میں پرتگال اور کروشیا کے درمیان کھیلے جانے والے میچ میں کرسٹیانو رونالڈو کو پنالٹی سے قبل دو مرتبہ ’بسم اللہ‘ کہتے ہوئے دیکھا گیا۔
فٹبال ورلڈ کپ 2026 کے راؤنڈ آف 32 میں پرتگال نے کروشیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے کر پری کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
ٹورنٹو میں کھیلے گئے میچ میں پرتگال نے کروشیا کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہرایا، پرتگال کی جانب سے گول رونالڈو اور ریموس نے کیے جبکہ کروشیا کی جانب سے گول پرچچ نے اسکور کیا۔
میچ میں رونالڈو نے پنالٹی کک پر گول کیا تاہم اس دوران رونالڈو کو پنالٹی لینے سے قبل دو مرتبہ ’بسم اللہ‘ کہتے ہوئے دیکھا گیا۔
دوسری جانب سوئٹرز لینڈ نے الجزائر کو 0-2 سے شکست دے کر راؤنڈ آف 16 کے لیے کوالی فائی کرلیا۔
اسپین نے آسٹریا کو 0-3 سے شکست دے دی، اسپین نے 2010 کے ورلڈ کپ فائنل کے بعد ناک آؤٹ مقابلے میں پہلی فتح حاصل کی ہے۔
Cristiano Ronaldo appeared to say ‘Bismillah’ (In the name of God) twice before taking a penalty, scoring the equalizing goal for Portugal against Croatia, in their Round of 32 match at Toronto Stadium on Friday. pic.twitter.com/46W9O6AN6u
— AJE Sport (@AJE_Sport) July 3, 2026



