بدین: قتل کیس کا فیصلہ، ملزم کو عمر قید اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا

بدین (رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو/ڈاٹ/پی کے)بدین کی عدالت نے قتل کے مقدمے میں ملزم کو عمر قید اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی

تفصیلات کے مطابق، کڈھن تھانے کی حدود میں واقع گاؤں حاجی محمد خاصخیلی میں پرانے تنازعے پر ہونے والے جھگڑے کے دوران ملزم عبدالکریم خاصخیلی نے کلہاڑی کے وار کرکے 60 سالہ محمد حسن خاصخیلی کو قتل کر دیا تھا واقعے کے بعد پولیس نے مقتول کے والد حاجی محمد خاصخیلی کی مدعیت میں ملزم کے خلاف کڈھن تھانے میں قتل کا مقدمہ درج کیا تھا مقدمے کی تفتیش ایس ایچ او کڈھن، انسپکٹر میر محمد کلوئی نے پیشہ ورانہ انداز میں مکمل کی اور شواہد و ثبوت عدالت کے سامنے پیش کیے مقدمے کی سماعت کے بعد سیکنڈ ایڈیشنل سیشن جج بدین، محمد طاہر عباسی نے جرم ثابت ہونے پر ملزم عبدالکریم خاصخیلی کو عمر قید اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ملزم پہلے ہی عدالتی تحویل میں جیل میں موجود تھا جسے سزا سنائے جانے کے بعد دوبارہ جیل منتقل کر دیا گیا

مزید خبریں

Back to top button